میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کے 7 رہنما اشتہاری قرار

تحریک انصاف کے 7 رہنما اشتہاری قرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

انسداددہشت گردی کی عدالت نے مال روڈ پر پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے 7 رہنما کو اشتہاری قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس کی درخواست پر کارروائی کی، ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔انسداددہشتگردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اعظم خان سواتی، مراد سعید اور امتیاز احمد شیخ کو پولیس کی گاڑی جلانے کے کیس میں اشتہاری قرار دیا۔اس کے علاوہ حافظ فرحت، محمد زبیر نیازی واسق قیوم اور حامد رضا کو بھی انسداددہشتگردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے اشتہار بھی شائع کئے گئے مگر پیش نہیں ہو رہے، ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں، ملزمان 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے میں ملوث ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں