میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف پہلے اپنی سیاست کا محاسبہ کریں، بلاول بھٹو کو نصیحت نہ کریں، شرجیل میمن کی تنقید

نواز شریف پہلے اپنی سیاست کا محاسبہ کریں، بلاول بھٹو کو نصیحت نہ کریں، شرجیل میمن کی تنقید

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

نواز شریف صاحب! سیاست ہوتی رہے گی، سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں

سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں، سینئر صوبائی وزیر کا ردعمل

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

شرجیل میمن نے نواز شریف کے بیان پر ردِعمل میں کہا کہ نواز شریف صاحب! سیاست ہوتی رہے گی، سندھ اور کشمیر کی سرزمین اور عوام کو طنز و مزاح کا موضوع مت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر کسی بھی صوبے، شہر یا علاقے کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں، سابق وزیر اعظم کا یہ رویہ نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ کسی بھی شہر یا ضلع کا نام سیاسی تقریر میں مذاق یا تقابل کے انداز میں استعمال کرنا شعوری پسماندگی ہے، اگرچہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ ‘تلخی نہیں ہونی چاہیے’ لیکن ان کے اپنے الفاظ ہی سیاسی تلخی اور غیر ضروری تقسیم کا باعث بن رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں