میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینسر کی 9 ادویات جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قرار

کینسر کی 9 ادویات جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قرار

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۶ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

بعض کینسر ادویات میں مطلوبہ فعال دوا (ایکٹو اِنگریڈینٹ) موجود ہی نہیں تھی

ادویات پر ڈریپ رجسٹریشن نمبر درج نہیں تھا، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی 9 ادویات کو جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سید عدنان رضوی نے انکشاف کیا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق بعض کینسر ادویات میں مطلوبہ فعال دوا (ایکٹو اِنگریڈینٹ) موجود ہی نہیں تھی۔ عدنان رضوی نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق بعض ادویات پر ڈریپ رجسٹریشن نمبر بھی درج نہیں تھا، کئی آنکولوجسٹ پریسکرپشن پر مخصوص فارمیسیز کا نام درج کر دیتے ہیں۔عدنان رضوی نے کہا کہ جعلی اور غیر معیاری کینسر ادویات مریضوں کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں، جعلی کینسر ادویات سے علاج مؤثر نہیں رہتا، بیماری بڑھنے کا خدشہ بڑھتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں