میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنکی کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی،عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پنکی کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی،عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کا مقدمہ ٹرائل کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال

تفتیشی افسر کو جو رپورٹس پیش کرنی ہیں وہ سیشن جج کے سامنے پیش کریں،عدالت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس میں عبوری چالان کو حتمی قرار دیتے ہوئے ٹرائل کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔گارڈن پولیس ملزمہ اور اس کے سہولتکاروں کیخلاف حتمی چالان پیش نہ کرسکی۔

عدالت نے عبوری چالان کو حتمی قرار دیدیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے مقدمہ ٹرائل کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ارسال کردیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی جو رپورٹس پیش کرنی ہیں وہ سیشن جج کے سامنے پیش کریں۔پولیس کے مطابق مقدمے میں انمول عرف پنکی، ذیشان اور سہیل کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ ملزمہ کو اس کے گارڈن والے فلیٹ سے 11 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ملزمہ سے تیار شدہ کوکین 1240 گرام برآمد ہوئی۔ ملزمہ سے 15 کیپسول کوکین جس کا وزن 3 سو گرام ہے، برآمد ہوئے۔ ملزمان سہیل اور زیشان ڈرگ ڈیلرا نمول عرف پنکی کیسہولت کار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں