میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
27جولائی کوعوام تیر پر مہر لگا پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں،بلاول بھٹو

27جولائی کوعوام تیر پر مہر لگا پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں،بلاول بھٹو

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

کشمیر کے عوام برابری کے حق کیلئے ہمارا ساتھ دیں،چیئرمین پیپلزپارٹی
ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا ہے، ایکس پر پیغام جاری

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ووٹ حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار کا ہے، میرپور ڈویژن میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام سے 27 جولائی کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ووٹ حقِ حاکمیت کا، ووٹ حقِ ملکیت کا، اور ووٹ حقِ روزگار کا ہے، انہوں نے کہا کہ 27جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے میرپور ڈویژن کے تمام نامزد امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر کے عوام برابری کے حق کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں