میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
10 پاکستانی مغویوں کی رہائی، صومالی قزاقوں کا 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

10 پاکستانی مغویوں کی رہائی، صومالی قزاقوں کا 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

رہائی کیلئے 94 روز گزرنے کے باوجود کوئی نمایاں پیشرفت سامنے نہیں آ سکی

قزاقوں نے اہلِ خانہ سے رابطہ منقطع کر دیا، صورتحال بدستور تشویشناک ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے جہاز اور اس پر سوار 10 پاکستانیوں کی رہائی کے لیے 94 روز گزرنے کے باوجود کوئی نمایاں پیشرفت سامنے نہیں آ سکی، جبکہ قزاقوں کی جانب سے رہائی کے لیے 30 لاکھ ڈالر تاوان طلب کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی کے مطابق بحری قزاقوں نے مغوی پاکستانیوں کے اہلِ خانہ سے رابطہ بھی منقطع کر دیا ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندان شدید اضطراب اور تشویش کا شکار ہیں۔انصار برنی نے بتایا کہ قزاقوں نے 10 پاکستانی مغویوں کی رہائی کے بدلے 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے اور صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی حقوق مغوی پاکستانیوں کی محفوظ بازیابی کے لیے صومالیہ کی حکومت اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور سفارتی ذرائع سے رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔متاثرہ خاندانوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ رہائی کے لیے مؤثر سفارتی اور انسانی بنیادوں پر اقدامات تیز کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں