میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شادی سے فرار، دلہن 20 کلومیٹر سے گھسیٹ کر دلہا کو لے آئی

شادی سے فرار، دلہن 20 کلومیٹر سے گھسیٹ کر دلہا کو لے آئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت میں شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہونے والے دلہا کو دلہن واپس پکڑ کر لے آئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی شہر میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہن اور تمام مہمان پہنچ گئے لیکن دلہا غائب تھا۔ کافی دیر انتظار کے بعد دلہا سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بہانا بنا دیا۔دلہن کے فون کرنے پر دلہا نے کہا کہ وہ دوسرے شہر اپنی ماں کو لینے جا رہا ہے۔ دلہن یہ سنتے ہی وقت ضائع کیے بغیر دلہا کے پیچھے پہنچی جو بس میں بیٹھ کر فرار ہو رہا تھا۔دلہن 20 کلومیٹر دور سے دلہا کو گھیسٹتی ہوئی تقریب میں لائی جہاں شادی کی رسومات انجام پائیں۔دلہا اور دلہن کی ڈیڑھ برس سے دوستی تھی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں