میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ،شاہین آفریدی

ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ،شاہین آفریدی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل تیسری شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکال کر مصر کا بادشاہ بنایا، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ، اس ٹیم کو وقت دیں، محنت کررہے ہیں نتیجہ بھی آئے گا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہے یہ ہمیں ماننا چاہیے ، ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ سب نے کیا۔کپتان نے تسلیم کیا کہ پاور پلے میں ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی، اگر بڑے ایونٹ کا سوچنا ہے تو اس ٹیم کو وقت دینا پڑے گا، یہی ہمارے ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں ہمیں ان کو وقت دینا چاہیے۔ یاد رہے کہ تیسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے باآسانی شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0ـ3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی۔قبل ازیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے 21 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی ناکام ہوئی تھی۔سڈنی میں کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میچ میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا، جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا 360 اور میلرن ٹیسٹ میں 70 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں