میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کا ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، پاکستان میں 2کروڑ 60 لاکھ بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے ۔تعلیمی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، آج ایک انتہائی اہم تقریب یہاں ہو رہی ہے ، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چیلنج ہے ، قائدا عظم نے فرمایا تھا قوم کے لیے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹنٹنگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان کا، مالی وسائل تعلیم کے فروغ کے لیے ضروری ہے اور اس کا مسئلہ بھی درپیش ہے تاہم سب سے بڑا چیلنج ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے حوصلے کا ہونا ہے ۔میں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بچوں کے لیے تعلیمی وظائف اور یونیفارم کا بندوبست کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات میں پوائنٹ اسکورنگ کے لیے نہیں کر رہا، ہم لازمی 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کو اسکول میں داخلہ کرائیں گے ، میں پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کرتا ہوں، میں تمام وزرائے اعلیٰ سے ملوں گا، تعلیم کے بغیر کردار نہیں بن سکتا، تعلیم کے بغیر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد کے اسکول سے باہر ہونے پر تشویش ہے ۔ پاکستان میں دیگر ممالک سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، ہمیں تعلیم کے شعبے پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں