میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
پیر, ۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ہسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور وارڈ کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مریضوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اْن کے ہاتھ میں ڈرپ لگ رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی حریم شاہ کے ہاتھ میں پٹی بھی بندھی ہوئی ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ اْن کی طبیعت ناساز ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں