میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس ٹک ٹاکر مسکان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

پولیس ٹک ٹاکر مسکان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۶ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

گارڈن میں دوستوں کے ہمراہ قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر رقیہ عرف مسکان شیخ کی سابق دوست رحمٰن افغانی کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیو منظرعام پرآگیا۔انویسٹی گیشن پولیس خاتون سمیت 4 افراد کے قتل کی تفتیش کے لیے مقتولہ کے سابق دوست رحمٰن افغانی اوراس کے ساتھی قیصر تنولی کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے تاہم کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمٰن افغانی نے مقتولہ مسکان شیخ کے ٹک ٹاک پر 2 لاکھ فالورز مکمل ہونے پرگلشن معمار میں شاندار پارٹی کا انتظام کیا تھا جس میں رحمٰن کے کچھ دوستوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی تھی اوراس موقع پرکیک کاٹا گیا اورٹک ٹاک بھی بنائی گئی جو منظرعام پرآگیا ہے۔مقتولہ مسکان کا معمول تھا کہ وہ صدر رینبو سینٹرکے قریب ایک ہوٹل پرآتی تھی جہاں دیگر ٹک ٹاکرز بھی آتے تھے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمٰن افغانی مسکان کو مردوں کے ساتھ گھومنے سے منع کرتا تھا جبکہ مسکان کے ہمراہ کار پر فائرنگ سے قتل کیے جانے والے عامر خان سے رحمٰن افغانی کا چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا تاہم بعدازاں ان کے درمیان صلح کرا دی گئی لیکن اس میں شرط یہ رکھی گئی تھی کہ عامر مسکان سے نہیں ملے گا۔مقتولہ ٹک ٹاکر مسکان شیخ کی اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ بھی ٹک ٹاک منظرعام پر آگئی جس میں وہ بیٹے کو گود میں لیے ہوئے جس میں دونوں ماں بیٹے نئے سال کی مبارکباد دے رہی ہیں ایک جانب مقتولہ رقیہ عرف مسکان شیخ کی رحمٰن افغانی کے ساتھ دوستی و ٹک ٹاک بنانا تو دوسری جانب اسی پر زیادتی کی کوشش کا الزام لگا کر قائد آباد تھانے میں مقدمہ درج کرانا بھی ایک حیران کن بات ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں