میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،بیٹر طارق عزیز کی ڈائریکٹر جنرل کے نام پر کمائی

سندھ بلڈنگ ،بیٹر طارق عزیز کی ڈائریکٹر جنرل کے نام پر کمائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں غیر قانونی تعمیرات مافیا سے گٹھ جوڑ رکھنے والے بیٹر طارق عزیز کو کھلی چھوٹ مل گئی ، ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے غیرقانونی تعمیرات مافیا سے پیکیج ڈیل کرنے والے بیٹر کی سرپرستی شروع کردی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل سے ذاتی مراسم کا پرچار کرکے غیر قانونی تعمیرات مافیا اپنی گرتی ساکھ کو مستحکم کررہی ہے جبکہ بیٹر طارق عزیز ڈی جی کے نام پر رقم وصول کرتے ہیں ۔حالانکہ غیر قانونی امور سسٹم کے ذریعے کروائے جاتے ہیں ، ذرائع کے مطابق جمشید ٹاؤن گرو مندر میرٹھ کباب والی گلی میں پلاٹ نمبر 376،368 پر خلا ف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، اسی طرح خداداد کالونی پلاٹ نمبر اے 17/1 ، اے 62/2 پرغیر قانونی تعمیر کی اجازت دے دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں