میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو ائیر نائٹ ،شہر قائد میں کئی سال بعد فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی

نیو ائیر نائٹ ،شہر قائد میں کئی سال بعد فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی حکمت عملی کام کرگئی، شہر قائد میں کئی سال بعد فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے ہر سال 20 کے قریب شہری زخمی ہوتے تھے لیکن سال 2021 کی آمد پر مجموعی طور پر4 افراد زخمی ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق سال2017کی آمد پر معصوم سبحان جاں بحق اور 15افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ سال 2018کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے 19 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔ سال 2019 اور 2020 کی آمد پر فائرنگ سے بالترتیب 19 اور 14 افراد زخمی ہوئے تھے ۔پولیس نے بتایا ہے کہ سال 2021 کی آمد پر مجموعی طور پر4 افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں میں2 کا تعلق ڈسٹرکٹ سائوتھ اوردوکاڈسٹرکٹ سینٹرل سے ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 افرد کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔پولیس کے مطابق 5 ملزمان کی گرفتاری ڈسٹرکٹ ایسٹ، سینٹرل اور سٹی ڈسٹرکٹ سے ہوئی، گرفتار تمام افراد کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مربوط حکمت عملی سے صورت حال قابو میں رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں