میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بورڈ ،سیاسی پشت پناہی پر سابق چیئرمین بچ نکلے

سندھ ٹیکسٹ بورڈ ،سیاسی پشت پناہی پر سابق چیئرمین بچ نکلے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو، کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیرقانونی بھرتیاں، سابق چیئرمین آغا سہیل کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی، تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کی سنگین الزامات کے باوجود سابق چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ہے، روان تعلیمی سال کے دوران سندھ بھر میں لاکھوں بچوں کو درستی کتابوں سے محروم رکھنے والے سابق چیئرمین آغا سہیل کے وزیراعلیٰ سندھ انسپکشن سیل نے تحقیقات کی تھیں تاہم انسپکشن سیل نے بھی آغا سہیل کو کلین چٹ دے دی ہے، ذرائع کے مطابق آغا سہیل نے پرائیوٹ پبلشرز مافیا سے مل کر سندھ کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتابوں کی فراہمی میں تعطل پیدا کیا اور اس بحران میں آغا سہیل نے کروڑوں روپے اینٹھے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک سئو سے زائد غیرقانونی بھرتیوں، کراچی میں ٹیکسٹ بک بورڈ کی کئمپ آفیس کی دیوار کی تعمیر کی مد میں لاکھوں روپے ڈاکہ ڈالنے سمیت پیٹرول کی مد میں بھی آغا سہیل نے لاکھوں روپے ڈکار لئے، آغا سہیل کو سندھ حکومت کی اہم وزیر کی پشت پناہی کے باعث سندھ حکومت آغا سہیل کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں