میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر کے خلاف اینٹی کرپشن تحقیقات بغیر منطقی انجام بند

عارف بلڈر کے خلاف اینٹی کرپشن تحقیقات بغیر منطقی انجام بند

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈر کے خلاف 2018ع میں شروع ہونی والی اینٹی کرپشن کی تحقیقات بغیر کسے منطقی انجام تک پہنچے بند، اینٹی کرپشن کراچی کے انسپکٹر نے 23 نومبر 2018ع جو ڈائریکٹر پی این ڈی سی کو لیٹر لکھا، اینٹی کرپشن نے پلاٹ نمبر 193/2، 193/3، الکریم اسکوائر، الرحیم ٹاور، قادر اسکوائر، اول اسکوائر، مصطفی بنگلوز، صادق لیونا سمیت عارف بلڈرز کے 12 اسکیموں کا رکارڈ طلب کیا، بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کروڑوں روپے دے کر تحقیقات بند کروانے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے خلاف پانچ سال قبل شروع کی گئی تحقیقات کروڑوں روپے لیکر بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی کرپشن کراچی کے انسپکٹر زاھد حسیب میرانی نے 23 نومبر 2018ع کو ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر کو لیٹر نمبر INSP/ACE/K/2018 لکھ کر اربوں روپے کی فراڈ میں ملوث ایس بی سی اے اور ادارہ ترقیات کے افسران سمیت عارف بلڈرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ڈائریکٹر سے پلاٹ نمبر 193/2، 193/3 دیھ جامشورو تحصیل قاسم آباد، الکریم اسکوائر، الرحیم ٹاور، قادر اسکوائر، اول اسکوائر، مصطفی بنگلوز، صادق لیونا ،بسم اللہ سٹی، بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن، عمار سٹی ،واحد سٹی، الرحیم سٹی، کوہسار سٹی، نقاش ولاز اور الرحیم گارڈن نامی عارف بلڈر کے منصوبوں کا رکارڈ طلب کیا تھا، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبوں کا رکارڈ ہی ادارہ ترقیات سے غائب ہے اور ان کے نقشوں میں سینکڑوں دفعہ تبدیلی کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے کروڑوں روپے دے کر اینٹی کرپشن کی تحقیقات بند کروا دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں