میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، پہلے نمبر پر قازقستان کا شہر نور سلطان اور دوسرے نمبر پر ڈھاکا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس نے دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست جاری کردی ، جس میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، ہواوں میں آلودہ ذرات کی مقدار189 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کاکہنا ہے کہ قازقستان کا شہر نور سلطان آلودگی کے اعتبار سے پہلے اور ڈھاکا دوسرے نمبر پر ہے۔درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت ، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتاہے۔دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات اور پنجاب نے آج کاائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا، جس میں بتایا گیا کہ ٹاون ہال لاہورمیں ائیر کوالٹی انڈیکس136 ، ٹان شپ سیکٹرٹومیں ائیرکوالٹی انڈیکس95ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات کے مطابق کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریامیں ائیرکوالٹی انڈیکس209 ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورکاائیرکوالٹی انڈیکس172 رہا۔شہروں کے لحاظ سے رحیم یار خان میں ائیرکوالٹی انڈیکس100 ، فیصل آبادمیں ائیرکوالٹی انڈیکس140 اور راولپنڈی میں ائیرکوالٹی انڈیکس 94 ریکارڈ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں