میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے6لاکھ ڈالر کی گرانٹ منسوخ کر دی

گیس ذخیرہ کرنے کا منصوبہ ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے6لاکھ ڈالر کی گرانٹ منسوخ کر دی

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کے منصوبہ پر 6 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منسوخ کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 16؍دسمبر 2021کو پاکستان میں 6 لاکھ ڈالر کے گیس اسٹوریج ڈیولپمنٹ سسٹم منصوبہ میں تکنیکی مدد کی منظوری دی تھی۔دستاویزات کے مطابق تکنیکی مدد کے مقاصد کے تحت پاکستان بھر میں گیس ذخیرہ کرنے کے طریقوں اور اختیارات کا تجزیہ اور سفارش کرنا تھے اس کے علاوہ گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو تیار کرنے، چلانے اور برقرار رکھنے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک بھی تجویز کرنا تھا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان تکنیکی اسسٹنٹ کی منظوری کے دو سال بعد بھی کام شروع کرنے میں ناکام رہا حکومت پاکستان مقررہ دو سالوں میں ا سٹڈی کیلئے کنسلٹنٹ بھی مقرر نہ کرسکی۔پاکستان نے گیس اسٹوریج ڈیولپمنٹ سسٹم منصوبے کیلئے تین سال قبل اے ڈی بی سے رابطہ کیا تھا۔ اے ڈی بی نے فیزیبلٹی اسٹڈی کیلئے دسمبردوہزار اکیس کو چھ لاکھ ڈالر تکنیکی اسسٹنس کی منظوری دی تھی۔پاکستان میں معاشی بحران کی وجہ سے گزشتہ سال مارچ میں تکنیکی اسسٹنس پر کام روک دیا گیا۔ اس منصوبہ کے تحت گیس کے اسٹریٹجک ذخائر کی ضرورت پوری کرنا اور سپلائی چین بہتربنانا تھا اس کے علاوہ گیس کا پائیدار اورمحفوظ انفراسٹرکچرتعمیر کرنا بھی تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں