میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا، وزیراعلی سندھ

مریم نواز کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی تہہ تک جاؤں گا، وزیراعلی سندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تہہ تک جاں گا۔جمعرات کووزیراعلی مرادعلی شاہ کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جب سے آئی ہے کام کرنے نہیں دیا جارہا، سندھ حکومت کو ناکام کرنے کے لیے سازشیں کی جاتی ہیں، این ایف سی ایوارڈز کے پیسے مانگتے ہیں تو کہیں اور سے بلاوے آجاتے ہیں۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پی ڈی ایم اتحاد سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری میرے احکامات پر ہونے کے بیانات جاری کیے گئے تاکہ سیاسی اتحاد ٹوٹ جائے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پولیس افسروں کی چھٹیوں کی درخواستیں آئیں تو پریشانی ہوئی، میں نے 48 گھنٹے بڑے کرب اور تکلیف میں گزارے صورتحال مشکل تھی، مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تہہ تک جاؤں گا، اراکین رائے دیں کہ وزرا کمیٹی میں کس کس کو شامل کیا جائے، وزیر اعلی سندھ نے اراکین سے رائے طلب کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں