میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو لندن میں ادا کی جائیگی

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو لندن میں ادا کی جائیگی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ (کل)جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اخترکی میت پاکستان روانہ کی جائیگی ،ان کی تدفین جاتی امراء میں ہوگی۔ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افرادکی فہرست فراہم کرے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ ہفتے لندن میں انتقال کرگئیں۔بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں