میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیکری، کریانہ، دودھ اور گوشت کی دکانیں شام 7 بجے بند ہوں گی ، نیا حکم نامہ

بیکری، کریانہ، دودھ اور گوشت کی دکانیں شام 7 بجے بند ہوں گی ، نیا حکم نامہ

ویب ڈیسک
هفته, ۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیاحکم نامہ جاری کردیا۔محکمہ داخلہ نے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16 مئی تک نئی پابندیاں عائد کی ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید کی تعطیلات میں بند رہیں گے، 9 تا 16مئی شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی اور صوبے میں تمام کاروبار، مارکیٹیں 9تا 16مئی بند رہیں گی تاہم بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی گاڑیوں، ٹیکسی میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی، ریسٹورینٹس صبح 5سے شام 7بجے تک کھلے رہیں گے، عید بازار، چاند رات پر لگائے جانے والے تمام بازار بند ہوں گے، بیکری،کریانہ اسٹور، دوددھ،گوشت سبزی کی دکانیں صبح 5سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورینٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی، بنیادی اشیائے ضرورت کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اندرون شہر، انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں