میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوبارہ گنتی ہمارا حق ہے، جماعت اسلامی ایسا نہیں ہونے دے رہی، پی ٹی آئی

دوبارہ گنتی ہمارا حق ہے، جماعت اسلامی ایسا نہیں ہونے دے رہی، پی ٹی آئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار، خرم شیرزمان، ارسلان تاج، عالمگیر خان، عباس جعفری سمیت دیگر نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کی،ملاقات میں کراچی کی بیشتر یوسیز کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا گیا بلال غفار نے ملاقات کے بعد دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے۔ہم نے اپنے تحفظات شیئر کیے ہیں،ہم نے تین کیٹگریز میں ان کو بتایا ہے کہ فارم 11 کے مطابق ہم یوسیز جیت چکے ہیں۔دوسری کیٹگریز وہ ہے جس میں مارجن کم ہے،تقریباً ہم نے 40 یوسز پر ان کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے،ابھی تک ہمارے پاس رزلٹ موجود نہیں ہے،ان 40 یوسیز کے رزلٹ کو روکا جائے۔ہمیں کیماڑی کی 11 یوسیز کا رزلٹ نہیں دیا گیا ہے۔ ہم نے ری کاونٹنگ میں چار یوسیز ریکور کی ہیں،ہم ہر فورم میں جائیں گے۔اس الیکشن کو ہم ریجیکٹ کرتے ہیں،ایک بار پھر الیکشن کرائے جائیں، اس موقع پر تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن مینج کیا ہے۔ بلاول نے ہمارے الیکشن کو چوری کیا ہے۔جس کی ذمہ داریاں سعید غنی کو دی گئیں تھیں،آپ وہ سیاسی جماعت ہو جس نے یہاں سے پیسہ لوٹ کر سندھ ہاؤس میں خرچ کیا۔تمہارا تو یہی کام ہے۔شہر میں پینے کا پانی نہیں ہے،دنیا میں جہاں سب سے زیادہ اسٹریٹ کرائم ہوتا ہے کراچی کو وہ شہر بنادیا گیا ہے،یہاں والدین کے سامنے بچوں کو مار دیا جاتا ہے۔اگر ان کے دور میں کورونا اجاتا ہو ویکسین بھی نہ ملتی،بتایا جائے کراچی میں کونسی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں،یہ الیکشن پورا مینج کیا گیا تھا۔انہوں نے ہمارے اور جماعت اسلامی کے رزلٹ کو بھی مینج کیا۔ہم ان کیساتھ مقابلہ کریں گے،ہم ان کو بے نقاب کررہے ہیں۔اگر ہماری درخواستوں پر عمل نہ ہوا تو شہر میں احتجاج ہوگا،عالمگیر خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک ایک ادارہ ننگا ہو رہا ہے۔ہم نے سندھ پولیس اور الیکشن کمیشن کے خلاف الیکشن لڑا ہے،یہ عمران خان کی مقبولیت کو ٹھیس پہنچانا چاہتے ہیں۔ری کاونٹنگ پر جماعت اسلامی کہتی ہے ہم۔گنتی نہیں ہونے دیں گے،دوبارہ گنتی ہمارا حق ہے۔ہماری کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے،جب ادارے نہیں سنتے تو قانون ہاتھ میں لیا جاتا ہے۔اب میاں بیوی والی رشتہ نظر آرہا ہے۔پیپلز پارٹی کراچی میں جیت گئی یہ کھلی دھاندلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں