میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(پی ٹی آئی میں کھینچا تانی)سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوںپر بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

(پی ٹی آئی میں کھینچا تانی)سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوںپر بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

عہدہ چھوڑ دوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا، آپ کی لڑائیوں ،میڈیا میں تنقیدسے بیزارہیں،ذرائع
یہ جملہ لکھ کر دیں تو میں میڈیا کو بتاؤں (علیمہ خانم ) میں کسی کامنشی نہیں، یہ کام کسی اور سے کرالیں،بیرسٹر سیف

سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی دے دی اور کہا عہدہ چھوڑ دوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے الیکشن کی ٹکٹوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کھینچا تانی جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرمن وعن عمل کے حامی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو 6 ناموں کے اعلان کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کی بیرسٹر سیف کو ناموں کے اعلان سے روکنے کی کوشش کی اور علیمہ خانم ،علی امین نے مشاورت کے نام پر بیرسٹر سیف پر دباؤ ڈالا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹرسیف نے کہا عہدہ چھوڑدوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا، بانی آپ سب کی لڑائیوں ،میڈیا میں تنقیدسے بیزارہیں،علیمہ خانم نے کہا یہ جملہ لکھ کر دیں تو میں میڈیا کو بتاؤں ، جس پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ میں کسی کامنشی نہیں، یہ کام کسی اور سے کرالیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی پر بانی کے بتائے 6 ناموں میں ردوبدل نہیں کیاگیا، علی امین اور علیمہ خانم مشعال یوسفزئی اور ایک اور نام کو لسٹ سے نکالنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں