مہنگی بجلی، چھ آئی پی پیز سے مزید معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے مزید 6آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے 300 ارب روپے کی بچت ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 آئی پی پیز کے ساتھ 2396 میگاواٹ کے معاہدے ختم کرنے سے مزید300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق گل احمد انرجی کے ساتھ136 میگا واٹ کا معاہدہ ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح کیپکو پاورپراجیکٹ کے1638 اور لبرٹی پاور کے 200 میگاواٹ کیمعاہدے ختم کیے جائیں گے۔ اٹک پاور کے ساتھ 165، کوہ نور انرجی کے ساتھ131 میگا واٹ اور ٹپال انرجی کے ساتھ 126 میگاواٹ کی بجلی کی خرید کے معاہدے بھی منسوخ کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں کمی ہوگی۔