میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ کا غلام سرور کیلئے سیٹ خالی چھوڑنا شرمندگی کا باعث ہوگا: خواجہ آصف

ن لیگ کا غلام سرور کیلئے سیٹ خالی چھوڑنا شرمندگی کا باعث ہوگا: خواجہ آصف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے غلام سرور کے لیے سیٹ خالی چھوڑنا شرمندگی کا باعث ہو گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ غلام سرور خان، نواز شریف کے خلاف جیسی گفتگو کرتے تھے اور جس طرح انھوں نے سول ایوی ایشن کی وزارت کو تباہ کیا میں وہ سب بھولا نہیں ہوں، غلام سرور کے لیے پارٹی کی جانب سے خالی چھوڑنا شرمندگی کا باعث ہو گا، میں اس چیز کا بالکل بھی دفاع نہیں کر سکتا۔طلال چوہدری اور دانیال عزیز کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ جب پارٹی پر حملے ہو رہے تھے تو طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے پارٹی کا فرنٹ لائن پر دفاع کیا، الیکشن میں مجبوریوں کی وجہ سے وفادار رہنماؤں سے زیادتی ہو جاتی ہے، لیکن آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا بھی درست نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں