میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ ، فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری

وفاقی کابینہ ، فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد حکومت پاکستان فلسطین کے لیے طبی سامان بھجوائے گی۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال جبکہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس اہم معاملے پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر کابینہ کو بریف کیا۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کابینہ نے ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے، الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے، نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی۔اجلاس کے دوران پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی، الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان کی تعیناتی اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی موخر کر دی گئی ای سی سی نے آئی پی پیز کو 40 فیصد واجبات ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔ وفاقی کابینہ نے کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی اصولی منظوری دے دی ،تکنیکی معاملات دیکھنے کے لیے معاملہ پیپرا کو بھجوا دیا۔کابینہ نے اقوام متحدہ کی چارگاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری بھی دی۔ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پریادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دی۔ دوسری جانب کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں