میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان حکومت بننے کے بعد تسلیم کرنے،نہ کرنے  کا فیصلہ کریں گے، امریکا

طالبان حکومت بننے کے بعد تسلیم کرنے،نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے، امریکا

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہاہے کہ امریکا افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے قبل یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ طالبان کی نئی حکومت کیسے بنتی ہے اور وہ کیا پالیسیاں اپناتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں ان رپورٹس پر تبصرہ کے لیے ایک سوال کے جواب میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے مختلف رپورٹس دیکھی ہیں تاہم ان سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ ‘یہ کیسی ہوگا، اس میں کون ہوگا اور کون نہیں، لہذا میں اس پر اپنا فیصلہ اور تبصرہ محفوظ رکھ رہا ہوں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جو بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے نئے حکمرانوں سے کیا توقع رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘توقع ہے کہ جو بھی حکومت اب سامنے آئے گی اس میں حقیقی جامع شمولیت ہوگی، اس میں غیر طالبان بھی ہوں گے جو افغانستان میں مختلف برادریوں اور مختلف مفادات کے نمائندے ہیں تو ہم دیکھیں گے کہ حقیقت میں کیا سامنے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنا اہم حکومت کی شکل ہے اس سے زیادہ اہم یہ ہے کہ وہ حکومت کرتی کیا ہے اور ہم یہی دیکھ رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ نئی افغان حکومت کیا اقدامات کرے گی، کیا پالیسیاں اپناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ نئی افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی جو انہوں نے ‘سفری آزادیوں، دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکنے اور خواتین اور اقلیتوں کے حوالے سے کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں