میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
27 ستمبر لانگ مارچ ، پی ٹی آئی کے سرگرم 31 کارکنان نظر بند

27 ستمبر لانگ مارچ ، پی ٹی آئی کے سرگرم 31 کارکنان نظر بند

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے مارچ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سرگرم 31 کارکنان کو نظر بند کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان 30 دن کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند رہیں گے۔ کارکنان کی نظر بندی کے احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نظری بندی کے احکامات 3 ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے، راولپنڈی ڈویژن سے مجموعی طور پر 106 پی ٹی آئی کارکنان نظر بند کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 اور واہ کینٹ سے 4 پی ٹی آئی کارکنان نظر بند کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں