میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، ملک شہزاد اعوان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرگڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ 4 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اورپیٹرول کی قیمت میں 24 روپے اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل 20 اگست سے 7 ستمبر تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 23 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، 8 سے 17 اگست تک جاری ملک گیر ہڑتال کے دوران وزیر پٹرولیم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانیوں پر ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کی تھی،حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے معاملات کے حل کے لیے 40 دن کا وقت مانگا تھا، جو اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں