یمن کے حوثیوں نے ایک اور اسرائیلی بحری جہاز اغوا کرلیا
شیئر کریں
حوثیوں نے ایک اور اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو یمن کے ساحل کے نزدیک ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو اغوا کیا گیا۔ایک ہفتے کے اندر اغوا کیا جانے والا یہ دوسرا اسرائیلی بحری جہاز ہے۔اسرائیلی حکام نے بھی جہاز اغوا کیے جانے کی میڈیا کو تصدیق کر دی ہے۔ بحری جہاز اسرائیلی ارب پتی تاجر کی کمپنیZodiac Maritime کی ملکیت ہے، جہاز پر عملے کے22 افراد موجود ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی کوشش عملے کو بچانا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیل بحری آمدورفت افریقی ممالک کے پرچم تلے کرتا ہے اس لیے اغوا کیے گئے بحری جہاز پر لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کرلیااس سے قبل 19 نومبر کو یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی تاجر کا بحری جہاز اغوا کیا تھا۔