آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں بادشاہی برقرار
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ون ڈے میں کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے رینکنگ میں امام الحق اور کوئنٹن ڈی کوک بالترتیب 740 پوائنٹس کے ہمراہ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ رسی وین ڈر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔اسی طرح ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 906 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی، محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ڈیون کانوے 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری جبکہ کپتان بابراعظم 755 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔