میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ لندن کے آزاد امیدوار کی حمایت ، ایم کیو ایم پاکستان دستبردار

متحدہ لندن کے آزاد امیدوار کی حمایت ، ایم کیو ایم پاکستان دستبردار

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

عام انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی، جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے.الیکشن سے دو روز قبل متحدہ قومی موومنٹ لندن کی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حمایت اور ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ چوبیس سراج احمد خان کی مبین جتوئی کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد حلقے کی سیاسی صورت حال تبدیل ہوگئی ہے ، اب اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید فرخ شاہ اور مبین احمد جتوئی کے درمیان ضلع کا سب سے ٹف مقابلہ ہوگا ، منگل کی شام ایم کیو ایم کے زون آرگنائزر محمد نعیم خان ودیگر کی جانب سے اپنے نامزد امیدوار ماہر قانون سراج احمد خان کے دستبرداری کے اعلان کے بعد شہری سطح پر تبصرے شروع ہوگئے، شہریوں کی بڑی تعداد نے فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی متحدہ قومی موومنٹ کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے پرویز علی جتوئی ، شکیل بندھانی کی حمایت اور یوسی چار، پانچ کے نو وارڈ جس پر ایم کیو ایم پاکستان انحصار کرتی ہے ان کو کو مبینہ طور پی ایس پچیس میں منتقل کیے جانے کے بعد انکی کامیابی نا ممکن تھی، ایک جانب لندن گروپ کے حمایتی ووٹ کاٹتے تو دوسری جانب حلقہ بندیوں سے ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد امیدوار بہت مشکل سے دس ہزار ووٹ حاصل کرسکتے تھے اس اقدام سے ان کی عزت بچ گئی ہے، سیاسی صورت حال کے بعد مذکورہ حلقے میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار مبین جتوئی کی پوزیشن مستحکم ہو گی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں