میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی و اسرائیلی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہمارا فوجی ہدف ہوں گے، باقر قالیباف

امریکی و اسرائیلی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہمارا فوجی ہدف ہوں گے، باقر قالیباف

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ہم آپ ہی کی منطق کو یکساں اور غیر جانبدارانہ طور پرلاگو کریں گے ،امریکی اخبار کی رپورٹ پرردعمل

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب موجود ڈیم اور بجلی گھر بھی فوجی ہدف تصور ہوں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل میں بولے ہم آپ ہی کی منطق کو یکساں اور غیر جانبدارانہ طور پرلاگو کریں گے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ ہم آپ ہی کی منطق کو یکساں اور غیر جانبدارانہ طور پر لاگو کریں گے، امریکی یا اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب موجود کوئی بھی ڈیم، بندرگاہ، یا بجلی گھر کو دوہرے استعمال کا حامل سمجھا جائےگا۔

خیال رہے کہ امریکی اخبارکی رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ ایران کے کچھ ڈیم ممکنہ طور پر اس کے میزائل ٹھکانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تعمیر کئے گئے ہیں اور فوجی اور شہری دونوں مقاصد کے حامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں