میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کینیڈا، 139 ملین ڈالر کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، متعدد بھارتی نژاد ڈرائیور گرفتار

کینیڈا، 139 ملین ڈالر کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، متعدد بھارتی نژاد ڈرائیور گرفتار

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

تحقیقات میں ایک ایسے غیر قانونی تجارتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، جس سے بھارتی نژاد افراد کے روابط سامنے آئے ہیں، کینیڈین حکام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کینیڈا میں سرحد پار اسمگلنگ کے ایک نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق کینیڈین حکام نے گرفتار ملزمان سے 139ملین ڈالر مالیت کی تقریبا 1.7 ٹن غیر قانونی منشیات برآمد کی ہیں۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی کینیڈا کے پروجیکٹ بے کے تحت کی گئی جس کا مقصد غیرقانونی منشیات کی سرحد پار ترسیل کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیقات میں ایک ایسے غیر قانونی تجارتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا انکشاف ہواجس سے بھارتی نژاد افراد کے روابط سامنے آئے ہیں۔ کینیڈین ماہر ویڈ ڈیزمین کے مطابق یہ مبینہ گروہ ایک بڑی جرائم پیشہ تنظیم ہے جس پر دنیا کے مختلف حصوں میں متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں