میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو کراچی ٹاؤن، ڈپٹی ڈائریکٹرتجاوزات نے نالوں کو لیز کردیا

نیو کراچی ٹاؤن، ڈپٹی ڈائریکٹرتجاوزات نے نالوں کو لیز کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) شہر بھر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے بڑے بزنس کی شکل اختیار کر لی ‘ ماہانہ کروڑوں ‘ اربوں کی ‘ وصولیوں ‘ کے پس منظر میں ‘ تمام اسٹیک ہولڈرز ‘ مشترکہ پارٹنر ‘ سیاسی جماعتوں اور مذہبی جماعتوں سمیت افسران مالا مال ‘ تحقیقاتی و سرکوبی والے اداروں کی بھی چاندنی ‘ فرائض منصبی کو فروخت کر ڈالا ‘ نیو کراچی ٹاؤن کے ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ انکروچمنٹ ‘ محبوب شاہ عرف شاہ جی کروڑوں میں کھیلنے لگا ‘ موصوف نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ‘ ڈائریکٹر سندھ کچی آبادی کے فرائض بھی سنبھال لئے غیرقانونی طور پر ‘ سپریم کورٹ سمیت محکمہ جاتی بائی لاز اور عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا دیں جبکہ تجاوزات کے خلاف نمائشی آپریشن بھی ‘ بھاری وصولیوں ‘ کا زریعہ بنا لیا دوسری طرف ‘ اپلیٹ ٹریبونل لوکل کونسل سندھ کے احکامات سے بھی کھلواڑ جاری ‘ سیاسی چھتری کا لیبل لگا کر لوٹ مار کا بازار گرم ‘ ذرائع کے مطابق شہر بھر کے ‘ پوش علاقوں سمیت کئی مقامات پر مبینہ بھتہ وصولی کے تحت تجاوزات مافیا کو کھلی چھوٹ ملنے والی اطلاعات کے مطابق ‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی نیو کراچی ٹاؤن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ انکروچمنٹ ‘ نے سرکاری مافیا کے ‘ ڈان ‘ کا روپ دھار لیا موصوف نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو بالائے طاق رکھتے
ہوئے اندھیر مچا دی موصوف ‘ خود ساختہ ڈائریکٹر سندھ کچی آبادی بن بیٹھے اور انکے اختیارات غیر قانونی طور پر استعمال کرنا شروع کر دئے موصوف نے نیو کراچی صنعتی ایریا کے ‘سیکٹر الیون ایف ‘ میں’ سپریم کورٹ’ کے احکامات کے بر خلاف لیز’ کے کاغذات دینا شروع کردیے ‘ نالوں ‘ کو بھی لیز کردیا ‘ نیو کراچی سیکٹر الیون ایف کے”پلاٹ نمبر 326’ بسمہ اللہ کالونی، نیو کراچی کے 200 گز کے پلاٹ پر تعمیراتی کام زور و شور سے جاری ہے علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تعمیرات مذکورہ پلاٹ کے ساتھ والی اراضی پر کی جارہی ہیں جس کا نمبر 326/A ہے اور یہ اراضی 200 گز پر ہے جب کہ یہاں برساتی نالے کو مکمل طور پر بند کرکے 150 گز کی جگہ پر قبضہ کرلیا گیا ہے یاد رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کردیے ہیں ‘ یونائٹیڈ عرب امارات میں ہونے والی بارش نے گزشتہ ’75 ‘ سالہ ریکارڈ توڑ دیا جبکہ جدید انفرااسٹرکچر اور ترقی یافتہ ممالک و شہر پانی میں ڈوب گئے جبکہ اس بارش سے مختلف ‘ ائر لائنز کو پروازوں کی منسوخی سے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ دیگر کاروباری نقصان کا تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے ادھر ‘ نالوں پر تعمیراتی کام نا صرف شہریوں بلکہ انفرااسٹرکچر کی تباہی و موت کا باعث ہوگا مزکورہ تعمیرات 350 گز پر کی جارہی ہیں جو کہ خلاف ضابطہ اور غیر قانوںی ہے اس ضمن میں نمائندہ جرات نے جب’ کے ڈی اے’ کے افسر متعلقہ ایکسین ناصر صدیقی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ اداروں کو کاروائی کے لئے خطوط بھیج دئے ہیں جبکہ خود مشینری نا ہونے کا شکوہ کرتے رہے علاقائی ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بدنام زمانہ لینڈ گریبرز ‘ آفتاب انور قریشی’ مزکورہ تعمیرات میں براہ راست ملوث ہے موصوف کو صوبائی حکومت کی جماعت کے سٹی عہدیدار کی مکمل سرپرستی حاصل ہے ذرائع یاد رہے کہ مزکورہ تمام معملات سے متعلق تحریری شکایات متعلقہ اداروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بھیج دی گئیں ہیں۔ مزکورہ تمام عوامل پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی عمران راجپوت کی خاموشی نے بھی سوالات کھڑے کردیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے غیرقانونی تعمیرات سمیت نالوں پر تعمیرات کے حوالے سے احکامات ‘ کو سیاسی و سرکاری مافیا نے ‘ آندھی کمائی ‘ کا زریعہ بنا لیا ہے نیو کراچی سمیت شہر بھر کے دیگر علاقوں میں گرین بیلٹ، فٹ پاتھ ‘ مرکزی سڑکیں و سروس روڈز تک کو ‘ فروخت کردیا گیا ہے حتی کہ سروس روڈ تک کو نہیں بخشا گیا تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے میں کے ایم سی، ڈی ایم سیز، ضلعی انتظامیہ اور لینڈ کنٹرول کا متعلقہ عملہ بڑے ‘ اسٹیک ہولڈرز ہیں ‘ اس امر سے انکار نہیں کیا جاسکتا شہر کے کچھ اہم و حساس مقامات پر ‘ حساس اداروں ‘ کے ڈنڈے پر کاروائیاں کی گئیں مگر دوسری طرف شہر بھر میں تجاوزات کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے جس نے نا صرف شہریوں کی زندگی اجیرن بلکہ مریضوں کی زندگیوں سمیت شہریوں کی جائز آمدنی بھی پیٹرول و ڈیزل کی مد میں اڑا دی ادھر نو منتخب بلدیاتی نمائندے بھی ‘ وصولیوں ‘ کے بھاری مشن پر گامزن ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں