میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرضی کے لوگ بھیجیں گے تو سوال اٹھے گا، سلمان اکرم راجا

مرضی کے لوگ بھیجیں گے تو سوال اٹھے گا، سلمان اکرم راجا

جرات ڈیسک
منگل, ۱۷ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ملاقات میں صرف قانونی امور پر بات نہیں ہوئی، اس وقت ایسا کوئی معاملہ نظر نہیں آتا، جس کو ڈیل یا ڈھیل کہہ سکیں، گفتگو

 

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات کے لیے آئندہ بھی مرضی سے لوگ بھیجیں گے تو سوال اٹھے گا۔اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ گزشتہ سال ہم جو نام دیتے تھے، ان کی بانی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ بھی مرضی سے لوگوں کو بھیجا جائے گا تو سوال ضرور اٹھے گا، لسٹ میں موجود لوگوں کو ملاقات کیلئے بھیجا جائے گا تو سوال نہیں اٹھے گا۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے اندر کچھ گروپ ہیں، کچھ لوگ ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر رہے، بانی سے ملاقات کے بعد ہونے والی باتوں پر میرا بیان جواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے بعد کہا گیا کہ بانی نے متبادل نام مانگے ہیں، ایسا کچھ نہیں تھا، سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کا بیان مختلف ہو تو سوال تو پیدا ہوجاتا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ملاقات میں صرف قانونی امور پر بات نہیں ہوئی، اس وقت ایسا کوئی معاملہ نظر نہیں آتا، جس کو ڈیل یا ڈھیل کہہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بہنوں کو نظربند رکھنا پھر چھوڑنا کوئی احسان کی بات نہیں، بانی نے پہلے بھی خط لکھے لیکن یہ انتہائی اہمیت کا حامل خط ہے، ان کی صحت کے حوالے سے جو بات باہر آ رہی ہے، انتہائی تشویشناک ہے۔پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بانی کا بلڈ پریشر کا 193 ہونا قوم کے لیے لمحہ فکر ہے، وہ ڈیل نہیں مانگ رہے، اہلیہ کے علاج معالجے کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مقابلے کیلئے تیار ہیں، آگے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ان کی طرف سے کوئی التجا نہیں کی گئی، میں بانی کے بھروسے کا شکر گزار ہوں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر مقصد پارٹی میں انتشار پیدا کرنا ہوتو اس کا جواب دینا ضروری ہے، میں کہتا ہوں جس نے بات کرنی ہے بانی پی ٹی آئی سے براہ راست کرے۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر پر بھی حملہ ہوا، بانی کو کہنا پڑا کہ مجھے ان پراعتماد ہے، بانی سے کمیٹیوں میں واپس جانے کی اجازت مانگی گئی وہ نہیں ملی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں