برطانوی جریدے کا بھارتی فضائیہ کے چار رافیل طیارے کم ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف
شیئر کریں
بھارت کا چھتیس طیارے ہونے کا دعوی، عالمی فضائی قوت کی تازہ فہرست میں بتیس طیارے ظاہر کیے گئے ہیں، رپورٹ
برطانیہ کے ایک معروف دفاعی جریدے کی جانب سے جاری کردہ عالمی فضائی افواج کی تازہ سالانہ فہرست میں بھارتی فضائیہ کے چار جدید فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے کم ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے ہمیشہ یہ دعوی کیا جاتا رہا کہ اس کے فضائی بیڑے میں تمام چھتیس رافیل طیارے مکمل طور پر موجود، فعال ہیں تاہم برطانوی دفاعی جریدے کے تازہ اعداد و شمار میں بھارت کے پاس محض بتیس طیارے ظاہر کیے گئے تھے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس مئی میں پاکستان، بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد سے بھارتی طیاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ بین الاقوامی مبصرین نے کہا کہ اس رپورٹ نے مودی حکومت کے عسکری دعوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔


