میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بورڈ ، سابق چیئرمین کیخلاف ملازمتیں فروخت کرنے کی تحقیقات شروع

سندھ ٹیکسٹ بورڈ ، سابق چیئرمین کیخلاف ملازمتیں فروخت کرنے کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سابق چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈسے متعلق غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، آغا سہیل نے ضابطوں کے برخلاف تقریبا 100 ملازمتیں لاکھوں روپے میں فروکت کیں ۔ذرائع کے مطابق کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے سابق چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو آغا سہیل کی جانب سے غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق 2023ع میں آغا سہیل نے تیسری بار عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک سئو سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی جن میں 27 افراد کا کنٹریکٹ جبکہ دیگر کو مستقل طور پر بھرتی کیا گیا، حیرت انگیز طور 16 افسران رکھنے والے ادارے میں 44 نائب قاصد اور 25 سے زیادہ چوکیدار بھرتی کئے گئے، آغا سہیل نے قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئے بغیر بورڈ آف گورنرز کی منظوری اور اشتہار کے بھرتیاں کین، ذرائع کے مطابق بھرتی شدہ افراد سے لاکھوں روپے رشوت لی گئی اور ادارے میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود بے تحاشا بھرتیاں کرکے ادارے و سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، آغا سہیل نے دوران تعیناتی کتابوں کی فراہمی میں ناکام ہوگئے جس پر تحقیقات بھی شروع کی گئیں تھیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں