میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں ہلاک

بی ایل ایف کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں ہلاک

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا، نواز رند کی ہلاکت ہمسایہ ملک میں پراسرار حالات میں ہوئی۔ عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا، جو 2014سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا ، نواز رند سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ شمبے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشت گرد تنظیمیں دباؤ کی شکار ہیں، گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر بھی اسی طرح کے حالات کا شکار ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں