میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا ریلیف پیکیج ،2 کھرب 37 ارب خرچ ہوں گے

وزیراعظم کا ریلیف پیکیج ،2 کھرب 37 ارب خرچ ہوں گے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور دیگر اخراجات میں بچت کے ساتھ وزیر اعظم کے اعلان کردہ امدادی اقدامات کے اثرات کو جذب کرنے کیلئے جون تک 4 ماہ کے دوران حکومت کے لیے تقریباً 2 کھرب 37 ارب روپے لاگت آئے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف اقدامات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی، بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی، انٹرن شپ اور اسکالرشپ کے علاوہ صنعتوں کے لیے ٹیکس میں رعایتیں شامل ہیں۔وزیراعظم کی تقریر کے لیے پالیسی اقدامات کو حتمی شکل دینے میں شامل حکام نے بتایا کہ امدادی پیکج کی مالیاتی لاگت چار طریقوں سے پوری کی جائے گی۔ان میں ترقیاتی اخراجات میں کمی، حکومت کے زیر ملکیت کارپوریٹ اداروں کے منافع کا رخ موڑنا، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد میں سے خرچ ہونے سے بچ جانے والا فنڈ اور حکومت کے 5 کھرب 50 ارب روپے کے منی بجٹ میں فراہم کردہ کشن شامل ہیں۔دوسری جانب ان اقدامات سے مالیاتی خسارے کی حد 6.9 فیصد پر اثر نہیں پڑے گا جس کا تخمینہ معیشت کی حالیہ بحالی کے بعد جی ڈی پی حجم میں اضافے کے تناظر میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت لگایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں