میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجی عالم کا فرنٹ مین ترقیاتی اسکیموں کا فوکل پرسن مقرر

نجی عالم کا فرنٹ مین ترقیاتی اسکیموں کا فوکل پرسن مقرر

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ فشریز اینڈ لائیو اسٹاک کے مشیر نجمی عالم نے قواعد کی دھجیاں اڑا دیں، محکمہ کے سیکریٹری اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو روندتے ہوئے مبینہ فرنٹ مین کو اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کا فوکل پرسن تعینات کردیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے فشریز اینڈ لائیو اسٹاک، انسانی آبادکاری سید نجمی عالم نے آغا سعید احمد کو محکمے کے تمام ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لئے فوکل پرسن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نوٹیفکیشن میں آغا سعید احمد کا گریڈ بھی نہیں لکھا گیا۔ آغا سعید احمد محکمہ بلدیات سندھ کے ملازم ہیں اور مشیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک نجمی عالم کے من پسند ملازم ہیں۔ حکومت سندھ کے کسی بھی محکمہ میں تعیناتی محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹریشن یا متعلقہ محکمے کا سیکریٹری ہی کر سکتا ہے لیکن مشیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تعیناتی کر دی جس کے بعد آغا سعید احمد فوکل پرسن کے طور پر محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کے سیکریٹری عبدالحفیظ سیال کے اختیارات استعمال کریں گے۔ سوال یہ ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی اربوں روپے کی تمام ترقیاتی اسکیموں کے لئے پروجیکٹ ڈائریکٹرز،انجینئرو دیگر افسران فوکل پرسن آغا سعید احمد کے ذریعے مشیر نجمی عالم کو رپورٹ کریں گے تو سیکریٹری حفیظ سیال کیا کریں گے؟ جبکہ حکومت سندھ کے تمام ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن سیل کرتا ہے اور سیل کے سربراہ گریڈ 19 اور 20 کے افسر ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن ہوتے ہیں تو کیا ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن بھی سیکریٹری فشریز حفیظ سیال کے بجائے مشیر نجمی عالم کے فوکل پرسن آغا سعید احمد سے رابطہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا کہ مشیر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک نجمی عالم نے پروجیکٹ ڈائریکٹرز، انجینئر سے مبینہ طورپر چمکیلے معاملات کے لیے اپنے من پسند محکمہ بلدیات کے ملازم آغا سعید احمد کو خود ہی فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں