میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(حیدرآباد) 3 سڑکوں کی تعمیر پر کروڑوں روپے کا سیاسی ٹیکا

(حیدرآباد) 3 سڑکوں کی تعمیر پر کروڑوں روپے کا سیاسی ٹیکا

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد کی تین روڈ کی تعمیر و مرمت میں کروڑوں روپے کی خرد برد، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تین روڈ کی تعمیر و مرمت میں مبینہ خرد برد پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، قاسم آباد کے علاقے میں پالاری ہوٹل سے عبداللہ گارڈن تک پیور بلاک روڈ، علمدار چوک سے سحرش ننگر اور شہباز بلڈنگ سے عبداللہ گیٹ بائی پاس تک بننے والے روڈ پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، اینٹی کرپشن نے ایگزیکٹو انجینئر ڈسٹرکٹ ہائی ویز کو لیٹر جاری کرتے ہوئے پروپوزل آف ورک، پی سی این، روڈز کی تعمیر کا مکمل تخمینہ، این آئی ٹی، انتظامی منظوری، ٹینڈر فائل، کنٹریکٹ فائل، ایڈوانس جاری کی گئی رقم، بل، کوٹیشن سمیت دیگر ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوں روڈ کی تعمیر کے ٹھیکے ایک سیاسی رہنما کی ہدایت پر ٹھیکیداروں کو دئے گئے اور کچھ ماہ میں روڈ تباہ ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں