میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے ، جعلی ویزوں، منی لانڈرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے ، جعلی ویزوں، منی لانڈرنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپوٹ: افتخار چوہدری)ایف آئی اے نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران منی لانڈرنگ اور جعلی ویزوں میں ملوث اشتہاری ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن کے علاقے میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم حسنین نور کو گرفتار کر لیا۔ملزم ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھاملزم سال 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا۔گرفتار ملزم نے متعدد شہریوں کو سائپرس کے جعلی اسٹڈی ویزے دئیے۔ملزم بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث تھاملزم نے متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کئے تھے متاثرہ 3 شہریوں کو جعلی ویزوں کی بنیاد پر سال 2021 میں آف لوڈ کیا گیا تھا ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دوسری کارروائی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے ایف بی ایریا کراچی کے علاقے میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں وقاص اقبال اور شہریار شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے چھاپے کے دوران ملزمان سے 17500 امریکی ڈالربرآمد کر لیے۔ ملزمان غیر قانونی چینل کے ذریعے بیرون ملک ترسیلات بھجواتے تھے ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی کی ترسیل کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد کر لیا گیا ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں