میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوج کو افسران کی کمی کا سامنا

بھارتی فوج کو افسران کی کمی کا سامنا

جرات ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

انڈین آرمی میں میجر اور کیپٹن رینک کے افسران کی کمی پورا کرنے کے لیے مختلف ہیڈ کوارٹرز میں ان کی تعداد میں کٹوتی اور ان عہدوں پر افسران کی دوبارہ تقرری جسے متبادل زیر غور ہیں۔ آرمی میں آٹھ ہزار سے زائد افسران کی کمی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق انڈین آرمی کو اس وقت میجر اور کیپٹن کی سطح پر افسران کی زبردست کمی کا سامنا ہے۔ ایسے میں آرمی اپنی یونٹوں میں ان کی کمی کو دور کرنے کے لیے مختلف ہیڈ کوارٹرز میں اسٹاف افسران کی پوسٹنگ کو کم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے عہدوں پر پہلے سے مقرر افسران کی دوبارہ تقرری پر بھی غور کر رہی ہے۔انڈین آرمی نے اس سلسلے میں مختلف کمانڈز سے ان کی رائے اور اس کے عملی پہلوؤں کے حوالے سے مشورے طلب کیے ہیں۔ موجودہ سسٹم کے مطابق میجر رینک کے درمیانی سطح کے افسران کو تقریبا چھ برس کی سروس مکمل ہونے پر مختلف کور، کمانڈ اورڈویژن ہیڈکوارٹرز میں اسٹاف تقرری کے تحت پہلی پوسٹنگ دی جاتی ہے۔ اسٹاف تقرری سے مراد کسی ہیڈکوارٹرز میں تقرری ہے جہاں افسر مختلف موضوعات کی پالیسی اور رابطے کی ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔ یہ ایک یونٹ تقرری کے برخلاف ہے جہاں افسر بنیادی طورپر آپریشنز اور زمینی کارروائیوں کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے۔ دراصل اسٹاف تقرری انہیں ان کی سروس کے دوران بعد کی کمان تقرریوں کے لیے تیار کرتا ہے۔ آرمی میڈیکل کور اور آرمی ڈینٹل کور سمیت انڈین آرمی میں 8129افسران کی کمی ہے۔ بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ میں بالترتیب 1653 اور 721 افسران کی کمی ہے آرمی میڈیکل کور اور آرمی ڈینٹل کور سمیت انڈین آرمی میں 8129افسران کی کمی ہے۔ بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ میں بالترتیب 1653 اور 721 افسران کی کمی ہے،بھارتی مسلح افواج میں اس وقت تقریبا پندرہ لاکھ جوان ہیں، اسے دنیا کی اہم ترین افواج میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور فوج میں ملازمت کو اب بھی انتہائی احترام اور فخر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن مختلف اسباب کی بنا پر نوجوانوں کی فوج کی جانب رغبت کم ہوتی جارہی ہے۔فی الحال آرمی میں آرمی میڈیکل کور اور آرمی ڈینٹل کور سمیت انڈین آرمی میں 8129افسران کی کمی ہے۔ بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ میں بالترتیب 1653 اور 721 افسران کی کمی ہے۔وزارت دفاع میں وزیرمملکت اجے بھٹ نے پارلیمان میں اس کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مسلح افواج میں اہلکاروں کی کمی اور اسے دور کرنے کے طریقہ کار کا مستقل جائزہ لیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خالی اسامیوں کو پرکرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں اور نوجوانوں کو فوج میں شامل ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فوج میں بالخصوص افسرکے عہدے پر تقرری اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہے لیکن تمام مراحل کو کامیابی سے پار کرکے جب کوئی نوجوان فوج میں شامل ہوتا ہے تب بھی اس کی زندگی آسان نہیں ہوتی۔صرف افسران ہی نہیں بلکہ ان کے خاندان کو بھی کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ افسران کو اپنی بیوی اور بچوں سے اکثر مہینوں دور رہنا پڑتا ہے۔ دور افتادہ اور غیر آبادی والے علاقو ں میں تعیناتی بھی ان کے لیے کئی طرح کے مسائل پیدا کرتی ہے۔والدین بھی اکثر اپنے بچوں کے مستقبل کے خدشات کے مدنظر انہیں فوج میں بھیجنے سے گھبراتے ہیں۔ دوسری طرف آج مختلف شعبوں میں کیریئر کے بہت سارے نئے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ بڑے بڑے کارپوریٹ گھرانے اور صنعتیں انہیں شاندار زندگی اور اچھی آمدنی کی پیش کش کرتی ہیں، جنہیں نظر انداز کرنا نوجوانوں کے لیے مشکل ہوتا ہے۔حکومت مسلح افواج میں کیریئر کو پرکشش بنانے کے لیے آڈیو، ویزول، پرنٹ، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، کیریئر میلوں، نمائشوں اور اسکولوں اورکالجوں میں موٹیویشنل لکچروں کا اہتمام کرتی ہیحکومت مسلح افواج میں کیریئر کو پرکشش بنانے کے لیے آڈیو، ویزول، پرنٹ، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، کیریئر میلوں، نمائشوں اور اسکولوں اورکالجوں میں موٹیویشنل لکچروں کا اہتمام کرتی ہے، سابق آرمی چیف جنرل دیپک کپور کا خیال ہے کہ مسلح افواج آج بھارت میں نوجوانوں کے لیے ایک "غیر پرکشش” کیریئر متبادل ہے لہذا اس امیج کو بدلنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔جنرل دیپک کپور کا کہنا تھا،”یہ تشویش ناک ہے، بہت تشویش ناک۔ مسلح افواج ایک مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آرمی اب ایسے نوجوانوں کے لیے بہت زیادہ پرکشش کیریئر نہیں رہ گیا ہے جو ایک بہتر لائف اسٹائل کے لیے ملازمت کی تلاش میں ہیں۔”اجے بھٹ کا کہنا تھا کہ حکومت مسلح افواج میں کیریئر کو پرکشش بنانے کے لیے آڈیو، ویزول، پرنٹ، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، کیریئر میلوں، نمائشوں اور اسکولوں اورکالجوں میں موٹیویشنل لکچروں کا اہتمام کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں