میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بلاول چورنگی پرچینی باشندوں پر بم حملہ ناکام

کراچی میں بلاول چورنگی پرچینی باشندوں پر بم حملہ ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں بلاول چورنگی پرچینی باشندوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی۔کراچی میں بلاول ہائوس چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چینی شہریوں کی ڈبل کیبن گاڑی پر مقناطیسی بم چسپاں کیا، تاہم گاڑی میں موجود غیر ملکی شہریوں نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فورا گاڑی ایک طرف کھڑی کرکے پولس کو اطلاع دی۔پولیس نے فوری پہنچ کر چینی عملے کو محفوظ کیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ گیا اور 200 میٹر کے علاقے کو گھیرے میں لے کر شہریوں سے خالی کرالیا گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ڈیوائس کو مہارت کے ساتھ ناکارہ بنادیا۔ایس ایس پی ساتھ زبیر نذیرشیخ کے مطابق گاڑی چینی ریسٹورنٹ کی ملکیت ہے ، کار میں ریسٹورنٹ کا چینی عملہ سوار تھا جس کے بروقت اطلاع دینے سے دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔پولیس نے بم کے بارے میں بتایا کہ ریموٹ کنٹرول میگنیٹک ڈیوائس تھی جسے چلتی ہوئی گاڑی پر چپکایا گیا تھا اور ڈیوائس میں ایک کلو سے زائد سیاہ رنگ کا بارودی مواد موجود تھا۔بی ڈی یو حکام نے بم کی جانچ پڑتال کے بعد واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ملزمان نے گاڑی سے دور جاکر سسٹم ایکٹیویٹ کردیا تھا، ڈیوائس میں موجود ڈیٹونیٹر معمول دھماکے سے پھٹا لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈیوائس مکمل طور پر نہ پھٹ سکی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں