میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیسی گورننگ باڈی ممبر محمد خان کے خلاف ملازمین متحد

سیسی گورننگ باڈی ممبر محمد خان کے خلاف ملازمین متحد

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے سابق فرنٹ مین اور سیسی گورننگ باڈی کے ممبر محمد خان ابڑو پر سیسی افسران نے غیر قانونی احکامات جاری کرنے اور فرمائشیں کرنے کے الزام عائد کر دیے۔ سیسی میں مداخلت پر محمد خان ابڑو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سیسی کے افسران اور ملازمین عبدالجبار،مہران علی، تیمور، پارس طفیل، فرمان علی، رحیم بخش، عارف اقبال، عاطف بلوچ، عبد الروف، شہزاد، شفیق فیصل، جہانزیب مخدوم، شاہد علی میمن، عامر فرہاد، رقیہ الماس بی بی اور دیگر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھیم، سیکریٹری لیبر اور کمشنر سیسی سلیم رضا کھوڑو کو لیٹر ارسال کر کے شکایت کی ہے کہ سیسی گورننگ باڈی کے ممبر محمد خان ابڑو نے سیسی ہیڈ آفس میں سینئر ڈائریکٹر زاہد بٹ پر حملے اور دوسری منزل سے گرانے کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے جعلی مقدمہ درج کروایا کیونکہ سیسی ہیڈ آفس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایسی کوئی بات نہیں ، محمد خان ابڑو نے 24 اپریل کو سیسی ہیڈ آفس میں داخل ہو سینئر ڈائریکٹر زاہد بٹ کو غیر قانونی احکامات جاری کئے اور فرمائشیں کیں جس پر زاہد بٹ نے انکار کیا جس کے بعد محمد خان ابڑو نے سیسی افسران اور ملازمین کو معطل کروانے اور مقدمات کی دھمکیاں دیتے رہے اور محمد خان ابڑو سیسی کے سینئر ڈائریکٹر زاہد بٹ کو معطل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے محمد خان ابڑو کے خلاف کارروائی کر کے سیسی افسران اور ملازمین میں بے چینی ختم کی جائے۔ ذرائع کے مطابق محمد خان ابڑو سابق وزیر محنت سعید غنی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرتے رہے۔ سیسی میں تبادلوں تعیناتیوں سے لے کر تمام مالی معاملات دیکھتے رہے اور مبینہ طور پر چمک کا حصہ رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں