میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی جماعت حکومت نہیں بنا سکتی : یوسف رضا گیلانی

پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی جماعت حکومت نہیں بنا سکتی : یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلئے یکساں ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی جماعت حکومت نہیں بنا سکتی۔ ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے تاثر زائل ہونا چاہیے کہ کون سی جماعت اقتدار میں آئے گی، کسی جماعت کو ترجیح نہیں ملنی چاہئے، بلاول بھٹو نے بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن پر صاف اور شفاف انتخابات کیلئے پریشر ڈالیں گے ، میں2027تک سینیٹر ہوں، میں نے اپنے آپ کو بطور امیدوار پیش کیا ہے، ہم پرفارمنس کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو اور نوازشریف کے درمیان میثاق جمہوریت ہوا، ہم آئین کو دوبارہ اصل شکل میں لیکر آئے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دوالگ جماعتیں ہیں جن کے اپنے اپنے منشور ہیں، عام انتخابات میں ہر ایک جماعت کا پروگرام علیحدہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں