میگزین

Magazine
تازہ ترین : ایک سو چورانوے سالہ کچھوے کی طویل العمری اور حیاتیاتی خصوصیات نے سائنسدانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی بھارت میں مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک، امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی کی وجہ سے شہری کو انوکھا چالان موصول کوئی ایک جماعت نئے صوبوں کے قیام کو روک نہیں سکتی، یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، طارق فضل چوہدری امریکا نے جدید چپس چین منتقل کرنے کے الزام میں اے آئی کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے جینسن ہوانگ کی دوبارہ سی ای او تعیناتی، امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کراچی میں 607 گراں فروشوں پر 24 لاکھ 59 ہزار روپے سے زائد جرمانہ، 4 گرفتار،21 دکانیں سیل

ای پیج

e-Paper
عامر لیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہوگی

عامر لیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہوگی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی شرقی کی ہدایات کی روشنی میں سندھ پولیس سرجن نے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے 6 ارکان پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی 23 جون کو ہوگی۔میڈیکل بورڈ کی سربراہی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کریں گی۔ایڈیشنل پولیس سرجن عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر شاہد نظام، سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لیاری کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہری رام لوہانا، سول اسپتال کراچی کے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور جناح پوسٹ میڈیکل کالج کے میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر محمد اریب بکھائی بورڈ کے ارکان ہوں گے۔عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے، ان کی تدفین 10 جون کو ہوئی تھی۔عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشری اقبال اور مرحوم کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرادیا تھا۔عدالتی حکم پر عامر لیاقت کے ظاہری طبی معائنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔عامر لیاقت کی تدفین کے چند روز بعد عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے لیے ممکنہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ اس لئے ان کی موت کی وجوہات کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے۔18 جون کو کراچی کی ماتحت عدالت نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں