میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین (آج)کیا جاسکے گا

خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین (آج)کیا جاسکے گا

منتظم
هفته, ۲۷ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج قبلہ کے عین اوپر ہوگا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین (آج)27 مئی ہفتہ کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا اس وقت سورج قبلہ کے عین اوپر سے گزرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سورج 12 بجکر 18منٹ ‘ پاکستان میں دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر بیت اللہ کے بالکل اوپر ہوگا اور اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا، پاکستان میں رہنے والے مسلمان بھی عین اْس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زوایہ کعبہ کے اوپر 89.93 ڈگری ہو گا جو 90 ڈگری کے زوایے سے صرف 0.07 ڈگری کم ہے ‘یہ عمل سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے،27 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے اوپر سے گزریگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں