میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ

امریکا کو پچاس بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

توانائی کے شعبے سے وابستہ جہازوں کے ڈیجیٹل نظام نشانے پر، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، سیکیورٹی وبحری حکام

امریکی حکام نے توانائی کے شعبے سے وابستہ تقریبا پچاس بحری جہازوں پر ہونے والے سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سکیورٹی و بحری حکام نے بتایا کہ ان سائبر حملوں کے دوران جہازوں کے نیویگیشن، مواصلاتی اور کارگو مینجمنٹ نظام کو متاثر کرنے کی کوششیں کی گئیں جس کے باعث سمندری نقل و حرکت اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے نئے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ ڈیجیٹل شواہد اور نیٹ ورک سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حملوں کے ذمہ داروں اور استعمال کیے جانے والے طریقوں کی مکمل نشاندہی کی جا سکے جبکہ تجارتی و بحری جہازوں کو سائبر سکیورٹی کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں