میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کر دی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

سیلز ٹیکس ریٹرن میں خریداری اور فروخت کی تفصیلات مزید واضح کرنا لازمی قرار

سیلز ٹیکس کی چوری روکنے اور ٹیکس نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ریٹرن فارم میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس رپورٹنگ کے نظام کو مزید شفاف، ڈیجیٹل اور خودکار بنانے کے لیے ریٹرن فارم میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

نئے نظام کے تحت خریداری اور فروخت کی انوائسز کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کو آسان بنایا جائے گا۔ اضافی سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا ریکارڈ بھی بہتر طریقے سے مرتب ہو سکے گا۔ ایف بی آر کے مطابق ریٹرن فارم میں ان تبدیلیوں سے ٹیکس دہندگان کی خرید و فروخت کے معاملات کی نگرانی مزید مثر بنانے اور ٹیکس چوری روکنے میں مدد ملے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں